کبھی حمل ضائع ہوجاتا ہے اور کبھی ماں کی جان کو خطرہ۔۔ ماں بننے والی خواتین کی صحت کے لئے اتنے مسائل کیوں بڑھ گئے؟ ماہرین کا انکشاف

پہلے کے مقابلے میں اب اکثر ہی ماں بننے کے عمل سے گزرنے والی خواتین کو مختلف پیچیدگیوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں سے اکثر کا حمل ضائع ہوجاتا ہے تو کوئی عورت خود ہی جان کی بازی ہار جاتی ہے۔ حالیہ امریکی ریسرچ میں یہ بات انکشاف سامنے آیا ہے کہ پچھلے ٤٠ برسوں میں امریکہ میں حاملہ خواتین کی موت کی شرع میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت جان کر وجوہات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

حمل میں پیچیدگیوں کی وجوہات

حالیہ مطالعے کے بعد اس مسئلے کی سب سے بڑی وجہ خواتین کا بڑی عمر میں شادی کرنا اور ماں بننے کے عمل سے گزرنا ہے۔ 40 سال کے بعد ماں بننے والی خواتین میں 25 برس کی حاملہ خواتین کے مقابلے میں موت کی شرع 7 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بڑھتی عمر کا شکار خواتین میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، زرخیزی میں کمی اور ذہنی تناؤ کی زیادتی بھی ماں بننے کے عمل میں دشواری پیدا کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ عورتیں جو ماں بننے کی خواہشمند ہیں انھیں اس سے جڑے خطرات اور طبی مسائل کا علم ہونا چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کے بعد فیملی پلاننگ کریں۔ اس کے علاوہ حمل ٹہر جانے کے بعد بھی ڈاکٹر سے باقاعدگی سے معائنہ کرواتی رہیں۔

Why More Women Are Dying Of Pregnancy Complications

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Why More Women Are Dying Of Pregnancy Complications and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why More Women Are Dying Of Pregnancy Complications to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1260 Views   |   15 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

کبھی حمل ضائع ہوجاتا ہے اور کبھی ماں کی جان کو خطرہ۔۔ ماں بننے والی خواتین کی صحت کے لئے اتنے مسائل کیوں بڑھ گئے؟ ماہرین کا انکشاف

کبھی حمل ضائع ہوجاتا ہے اور کبھی ماں کی جان کو خطرہ۔۔ ماں بننے والی خواتین کی صحت کے لئے اتنے مسائل کیوں بڑھ گئے؟ ماہرین کا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی حمل ضائع ہوجاتا ہے اور کبھی ماں کی جان کو خطرہ۔۔ ماں بننے والی خواتین کی صحت کے لئے اتنے مسائل کیوں بڑھ گئے؟ ماہرین کا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔